مہر خـبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خرم آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد پر کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مغربی سرحد کی حفاظت پر مامور شہید رستمی 274 بریگیڈ نے قصر شیریں، صوبہ کرمانشاہ اور صوبہ ایلام میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے اور اس علاقہ میں حالیہ مہینوں میں دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خرم آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد پر کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1884739
آپ کا تبصرہ